ملتان کا مٹکا پیزا،سرد راتوں میں چٹپٹی گرم غذاکی دھوم 

مٹی کے برتن میں تیارکردہ منفرد پیزا 
Dec 08, 2021

ملتان میں مٹکا چائے اور مٹکا بریانی کے بعد اب مٹکا پیزا نے بھی دھوم مچا دی ہے۔ چکن اچاری،باربی کیواور ویجیٹيبل پیزا لوگوں میں بہت مقبول ہو رہے ہیں۔ بٹرچیز اور بریڈ کے ٹکڑوں کے ساتھ 12 مصالحوں کا تڑکا لگا کر چکن شامل کیا جاتا ہے۔ یہ چٹپٹا پيزا مٹکے ميں پکایا جاتا ہے۔ مٹی کے برتن میں تیار کیا جانے والا دیسی اسٹائل کا منفرد پیزا پین پیزا سے تھوڑا مختلف ہوتا ہے۔ دسمبر کی سرد راتوں میں گرم گرم مٹکا پیزا شہریوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ دیکھیے رپورٹ۔ 

Matka Pizza

Tabool ads will show in this div