کراچی: ڈیفنس میں بنگلے سے لاش برآمد

لاش بنگلے کے سیکیورٹی گارڈ کی ہے
فائل فوٹو
فائل فوٹو
[caption id="attachment_2457713" align="alignnone" width="900"] فائل فوٹو[/caption]

کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز سکس کے بنگلے سے لاش برآمد کی گئی ہے، جس کے ہاتھ پیر رسیوں سے بندھے ہوئے تھے۔

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ زبیر کے مطابق مقتول بنگلے کا سیکیورٹی گارڈ تھا، جس کے ہاتھ پاؤں رسی سے بندھے ہوئے تھے۔ مقتول کو عابد کے نام سے شناخت کیا گیا ہے۔

ایس ایس پی کے مطابق اہل خانہ وقوعہ کے وقت موجود نہیں تھے اور بنگلہ گزشتہ 9 ماہ سے خالی تھا۔ ایس ایس پی کا مزید کہنا تھا کہ مقتول کو 3 ہفتوں قبل ہی اصل چوکیدار نے اپنی جگہ سیکیورٹی کیلئے تعینات کیا تھا۔

مقتول عابد کی لاش ضروری کارروائی کیلئے جناح اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، جس میں ذاتی دشمنی اور لوٹ مار کے پہلوؤں پر بھی چھان بین کی جائے گی، تاہم بنگلے سے کوئی چیز نہیں چرائی گئی۔

security guard

Tabool ads will show in this div