کراچی کا ایسا اسکول جہاں پورا ہفتہ کلاسز ہوتی ہیں

اسکول مسجد اور مدرسے میں قائم ہے
Dec 08, 2021

MA OFF THE SCHOOL ND PKG 06-12 Shahbaz3

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/12/MA-OFF-THE-SCHOOL-ND-PKG-06-12-Shahbaz.mp4"][/video]

کراچی کے علاقے مارٹن کوارٹر ميں واقع مسجد اور مدرسے ميں ایک ایسا اسکول موجود ہے جہاں پورا ہفتہ کلاسز ہوتی ہيں۔ 

لڑکوں اور لڑکيوں کی الگ الگ کلاسز ہوتی ہیں جہاں سی سی ٹی وی کيمرے بھی نصب ہیں۔ اسکول میں ويب ڈيولپمنٹ اور کمپيوٹر پروگرامنگ کی تعليم کا انتظام موجود ہے۔

آف دی اسکول کے بانی سيد نجم الدين سہروردی کہتے ہیں کہ 2011 ميں ہم نے مدرسے کی بلڈنگ ميں کوچنگ کی کلاسوں کا آغاز کيا تھا، اس وقت ميں اين ای ڈی کا طالبعلم تھا۔ صبح سے رات نو بجے تک صرف پڑھائی ہوتی ہے۔

سيد نجم الدين سہروردی کے مطابق دوپہر بارہ سے تین بجے تک پرائمری، کنڈر گارڈن کے بچے آتے ہيں۔ اس کے بعد چھٹی جماعت سے ميٹرک تک کے طالب علموں کو پڑھايا جاتا ہے جبکہ چھ بجے سے رات نو بجے تک انٹرميڈيٹ کی سائنس اينڈ کامرس کی کلاسيں ہوتی ہيں، 14 گھنٹے سے زائد يہ اسکول چلتا ہے۔

اسکول ميں يونيفارم کی کوئی قید نہیں ہے جبکہ فيس بھی نہ ہونے کے برابر ہے۔

اسکول کے بانی کا کہنا ہے کہ سات دن ميں 1500 سے زائد طلبہ و طالبات آرہے ہيں اور اب مسجد کی اضافی جگہوں پر بھی اسکول شروع کر ديا ہے، وہاں پر کمپوٹر ليب بنائی ہے جبکہ ايک کمپيوٹر ليب مدرسے کی بلڈنگ ميں ہے۔ چھوٹے بچوں کے ليے کمپيوٹر پروگرامنگ اور ويب ڈيولپنگ کے وہ کورسز کرا رہے ہيں جو يونيورسٹی کی سطح پر پڑھايا جاتا ہے۔

سيد نجم الدين سہروردی نے بتایا کہ ہفتہ اور اتوار کو بھی کمپيوٹر کی دس کورسز کے علاوہ پرائمری سے ہائی ليول تک انگلش لينگويج کی دس کلاسز ہوتی ہيں۔ جنوری سے صحافيوں کے ليے بھی پروگرام شروع کر رہے ہيں کہ انگلش ميڈيا ميں اگر آپ کو آنا ہے تو ہم مفت پڑھائيں گے۔ ترکش، فارسی اور عربی بھی پڑھا رہے ہيں۔

سيد نجم الدين سہروردی کے مطابق جامعہ کراچی، اين ای ڈی اور آئی بی اے کے گريجويٹس يہاں تدريس کے فرائض انجام ديتے ہيں۔ اسکول کا بانی کا خواب ہے کہ بچوں اور نوجوانوں تک وہ چيز پہنچائی جائیں جو وہ حاصل نہيں کرپاتے۔

Tabool ads will show in this div