ایم ٹیگ کاحصول،وہیکل رجسٹریشن دستاویز کی شرط ختم

ماحولیاتی آلودگی کم کرنے میں عوام تعاون کريں
Dec 08, 2021
[caption id="attachment_2314024" align="alignnone" width="640"]lahore-islamabad-motorway فائل فوٹو[/caption]

ایم ٹیگ کے حصول کيلیے وہیکل رجسٹریشن دستاویز کی شرط ختم کردی گئی ہے۔

ترجمان موٹروے پوليس کےمطابق شہری شناختی کارڈ اور موبائل نمبر فراہم کرکے ايم ٹيگ کی سہولت حاصل کرسکتے ہيں۔عدالتی احکامات پرآج سے ايم ٹيگ کے بغير کوئی گاڑی ايم 2 موٹروے پرسفر نہيں کرسکے گی۔

ترجمان نے بتایا ہے کہ موٹروے پولیس نے یہ اقدام شہریوں کی سہولت کے لیے اٹھایا ہے۔ این ایچ اے حکام کا کہنا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔

آئی جی پنجاب انعام غنی کا کہنا تھا کہ ايم ٹيگ کی پابندی کا اطلاق ان تمام موٹرویز پر ہوگا جو راوی ٹول پلازہ کو جوائن کر رہی ہیں۔انعام غنی نے کہا کہ ناکارہ انجن اور اَن فِٹ گاڑیاں اسموگ پیدا کرنے کا باعث بنتی ہیں اورشاہراہوں پر محفوظ سفر اور ماحولیاتی آلودگی کم کرنے میں عوام تعاون کريں۔

Tabool ads will show in this div