مریم نواز کےگانے 'چرالیا ہے' پر فواد چوہدری نے کیاکہا؟
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مریم نواز اور حمزہ شہباز کا نجی محفل میں گانا گایا وہ اچھا لگا۔
میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ایسا ہی ہوتا ہے ہم اپنی فیملی محفل میں گانا گاتے ہیں خوشیاں مناتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز اور حمزہ شہباز سے سیاسی اختلاف ہے ہم صرف یہ کہتے ہیں کہ ہمارے پیسے واپس کردیں بس ہمارے پیسوں پر شادیاں نہ کریں۔
گزشتہ روز لاہور میں جنید صفدر کی شادی کی خوشی میں منعقد کی جانے والی تقریب سے ویڈیوز سوشل میڈیا پروائرل ہوئیں جہاں حمزہ شہباز کے بعد مریم نواز کی گائیگی بھی صارفین کو بیحد پسند آئی۔
Beautiful voice of maryam nawaz?❣️ #MaryamNawaz #JunaidSafdar pic.twitter.com/3Hb4EmX60E
— Laghari (@selfie_Queen190) December 6, 2021
Mash’Allah .. beautiful voice .. beautiful faces ❤️ pic.twitter.com/9b56EKDufo
— Silk Lodhi Khan ? ?? ?? (@SilkLodhi) December 5, 2021
اس سے قبل جنید صفدرنے انسٹاگرام پر اپنے ولیمہ کا کارڈ بھی شیئرکیا تھا جو 17 دسمبرکو لاہورمیں منعقد کیا جائے گا۔
جنید صفدر کے شادی کی تقریبات میں لیا گیا ایک گروپ فوٹو بھی وائرل ہوا