کراچی:عزیزآبادمیں لال قلعہ گراؤنڈ کی جگہ فیملی پارک تعمیرہوگا

ایڈمنسٹریٹربلدیہ وسطی محمد علی زیدی نے افسران کےہمراہ لال قلعہ کا دورہ
Dec 07, 2021

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/12/lal-Qila-Ground.mp4"][/video]

کراچی کے علاقے عزیزآباد میں لال قلعہ گراؤنڈ کی جگہ فیملی پارک بنانے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔

سندھ حکومت کی ہدایت پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ وسطی محمد علی زیدی لال قلعہ گراؤنڈ کو پارک میں تبدیل کرنے کے لیے سرگرم ہوگئے ہیں۔عزیزآباد بلاک 8 یوسی 33میں لال قلعہ گراؤنڈ کو پارک میں تبدیل کرنے کے اقدامات کے حوالے سے ایڈمنسٹریٹربلدیہ وسطی محمد علی زیدی نے افسران کے ہمراہ لال قلعہ کا دورہ کیا۔

ایڈمنسٹریٹر وسطی نے بتایا کہ 2 ایکڑ رقبے پر لال قلعے کی جگہ فیملی پارک  2 ماہ میں تیار ہوگا۔ لال قلعہ کے سامنے کے حصے سے بھی تعیمرات منہدم کردی گئی ہیں۔پارک میں ایک ایکڑ کی جگہ پر بچوں کے لئے پلے لینڈ بھی قائم کیا جائے گا۔

کراچی:عزیزآباد میں قائم لال قلعہ گراؤنڈ کی دیواریں مسمار

 دو روزقبل ضلع انتظامیہ کے افسران نے سخت سیکورٹی میں رات گئے کارروائی کرتے ہوئے لال قلعہ گراؤنڈ کی دیواریں مسمارکردی تھیں۔انتظامیہ نے بھاری مشینری کے ساتھ آپریشن کیا اور اس دوران  آپریشن کرنے والی ٹیم کومیڈیا کے سامنے آنے سے بھی روک دیا گیا۔

واضح رہے کہ لال قلعہ گراؤنڈ کے اطراف ایم کیوایم کا مرکزنائن زیرو بھی واقع ہے جبکہ گراؤنڈ کے سامنے خالد مقبول صدیقی کی رہائش گاہ بھی ہے۔

Lal Qila Ground

Tabool ads will show in this div