کوئٹہ: ووٹ کی اہمیت کے حوالے سے تقریب کا انعقاد
کوئٹہ میں ووٹ کی اہمیت کے حوالے سے صوبائی الیکشن کمیشن کی جانب سے تقریب منعقد کی گئی۔
سماجی رہنماؤں علاؤ الدین نے کہا کہ بلوچستان میں ووٹنگ کے حوالے سے جینڈر گیپ 10 فیصد ہے، ووٹ کی تقسیم علاقائی بنیادوں پر ہے۔ انتخابی نظام مہنگا جبکہ سنجیدہ افراد ووٹ کاسٹ نہیں کرتے۔
صوبائی وزیر عبدالخالق ہزارہ نے کہا کہ سیاسی جماعتیں ووٹ کے پیچھے بھاگتی ہیں لیکن اہمیت بڑھانے میں کردار نہیں، سیاستدان لوکل گورنمنٹ کو اپنے لیے خطرہ سمجھتے ہیں جبکہ اداروں کو کمزور کیا جا رہا ہے۔
ممبر پاکستان الیکشن کمشنر شاہ محمد جتوئی نے کہا کہ آئین پاکستان کے تحت شفاف اور آزادانہ انتخابات کروانا ہماری ذمہ داری ہے، بلوچستان حکومت بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے ذمہ داری پوری نہیں کر رہی۔
تقریب کے اختتام پر الیکشن کمیشن کے افسران کو اسناد سے نوازا گیا۔