کراچی کے ضلع وسطی وشرقی میں تجاوزات کیخلاف آپریشن

سپریم کورٹ کے احکامات پر کارروائیاں جاری

Encroachment

بلدیہ عظمی کراچی کے محکمہ انسداد تجاوزات نے شہر کے دو اضلاع ضلع وسطی اور شرقی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔

آپریشن کی نگرانی محکمہ انسداد تجاوزات کے سینئر ڈائریکٹر بشیر صدیقی نے کی۔

محکمہ انسداد تجاوزات نے ضلع وسطی میں لیاقت آباد سپر مارکیٹ کے اطراف تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا جبکہ ضلع شرقی میں بھی گلشن اقبال ڈویژن میں یونیورسٹی روڈ عسکری پارک کے اطراف تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا۔

سینئر ڈائریکٹر بشیر صدیقی کے مطابق آپریشن میں روڈ اور فٹ پاتھ پر رکھے کیبن، ریڑھی، پتھارے، کھانے پینے کے مختلف اسٹال، کرسیاں، میزیں، تخت، لوہے کے اسٹال اور دیگر تجاوزات ضبط کی جا رہی ہیں۔

بلدیہ عظمی کراچی کے محکمہ انسداد تجاوزات کی ٹیموں کے ساتھ علاقہ اسسٹنٹ کمشنر، علاقہ پولیس، ٹریفک پولیس، سٹی وارڈن اور دیگر اداروں کی ٹیمیں بھی موقع پر موجود تھیں۔

محکمہ انسداد تجاوزات سپریم کورٹ کے احکامات پر کراچی کے ساتوں اضلاع میں روزانہ کی بنیاد پر تجاوزات کے خلاف کارروائیاں کر رہا ہے۔

ENCROACHMENT

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div