تحریک انصاف فارن فنڈنگ کیس: الیکشن کمیشن کااجلاس طلب طلب

جمعرات کو اِن کیمرہ اجلاس ہوگا
[caption id="attachment_2163754" align="alignnone" width="800"]ECP File Photo فائل فوٹو[/caption]

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں جمعرات 9دسمبر کو اِن کیمرہ اجلاس طلب کر لیا۔

ڈی جی لاء کی سربراہی میں کام کرنے والی اسکروٹنی کمیٹی نے اپنی رپورٹ الیکشن کمیشن میں جمع کروائی تھی، جس پر اِن کیمرہ اجلاس طلب کیا گیا۔

اجلاس میں اسکروٹنی کمیٹی رپورٹ ڈی سیل کرکے جائزہ لیا جائے گا اور رپورٹ کا جائزہ لے کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

اسکے بعد، الیکشن کمیشن مقدمے کو باقاعدہ کھلی عدالت میں مقرر کرے گا اور اس حوالے سے جو بھی احکامات ہوں گے وہ جاری کیے جائیں گے۔

اسکے علاوہ، یہ بھی حکم دیا جائے گا کہ رپورٹ کی کاپی پی ٹی آئی کو فراہم کی جائے تاکہ وہ اس پر اپنا جواب جمع کروا سکے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے پارٹی فنڈنگ کیس میں اسکروٹنی کمیٹی سے رپورٹ طلب کی تھی۔

PTI FOREIGN FUNDING CASE

Tabool ads will show in this div