کیا یہ ہانیہ عامر ہی ہیں؟

ٹک ٹاکرسے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے والی ہانیہ عامرکا شماران سیلیبرٹیزمیں ہوتا ہے جنہوں نے کم وقت میں زیادہ کامیابی سمیٹی۔
ویسے توہانیہ اپنے پراجیکٹس کے علاوہ بھی سوشل میڈیا پوسٹس سے مداحوں کی توجہ مبذول کرائے رکھتی ہیں لیکن اس بارخبروں میں آنے کی وجہ ہانیہ سے حیرت انگیز مماثلت رکھنے والی ایک میک اپ آرٹسٹ شائی ہولد ہیں جن کا تعلق سویڈن سے ہے۔
ہانیہ کی سویڈش ہمشکل کی تصاویر سب سے پہلے فاطمہ نامی ٹوئٹرصارف نے شیئر کرتے ہوئے اپنی حیرت کااظہار کیا۔
Is this @realhaniahehe from a parallel universe!??? pic.twitter.com/4YxMFgUOB4
— Fatima. (@thincrustgirl) December 6, 2021
انسٹاگرام پربھی مختلف انٹرٹینمنٹ سائٹس نے ہانیہ اور شی ہولد کی تصاویرکا موازنہ کرتے ہوئے صارفین سے ان کی رائے پوچھی۔
بیشتر نے اس حیرت انگیز مماثلت پرتعجب وحیرانی کا اظہارکیا اور کہا کہ انہیں پہلی نظرمیں لگا کہ شاید اداکارہ نے کسی فلٹرکااستعمال کیا ہے۔



یہ قیاس آرائیاں بھی سامنے آئیں کہ ہانیہ نے سرجری کروا لی ہے۔

سب سے دلچسپ ردعمل اس پوسٹ پرہانیہ کی ہمشکل قراردی جانے والی میک اپ آرٹسٹ کا رہا جنہوں نے اپنی انسٹااسٹوریزمیں کہا کہ ان کا موازنہ ہفتے میں 20 بار اس لڑکی سے کیا جاتا ہے۔


ہانیہ نے ایکٹنگ کیریئرکا آغاز فلم 'جانان' سے کیا تھا جس کے ڈائریکٹرعمران اسلم نے ہانیہ کی ٹک ٹاک ویڈیوز دیکھنے کے بعد ان سے رابطہ کیا تھا۔
کمرشل برانڈز، ڈراموں اور فلموں میں کام کرنے والی ہانیہ کے معروف پراجیکٹس میں عشقیہ، تتلی، پروازہے جنوں، نامعلوم افراد اور دیگرشامل ہیں۔