حارث رؤف ایک بارپھر میلبرن اسٹارز کی نمائندگی کرینگے

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں میلبرن اسٹارز کی نمائندگی کریں گے۔
بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کی ٹیم میلبرن اسٹارز نے ویب سائٹ پر اعلان کیا ہے کہ پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف اگلے سال جنوری میں بی بی ایل کھیلنے کے لیے دستیاب ہوں گے۔
بی بی ایل ٹیم میلبرن اسٹارز کا کہنا تھا کہ پچھلے سیزن کے مقابلے میں 28 سالہ نوجوان نے کامیابی حاصل کی تھی، 10 میچوں میں 20 وکٹیں حاصل کیں تھی جس میں سڈنی تھنڈر کے خلاف ہیٹ ٹرک اور ہوبارٹ ہریکینز کیخلاف 5 وکٹیں شامل تھیں۔
Welcome back to #TeamGreen Haris Rauf 💚 The fast bowler will join the Stars after Christmas ⭐
— Melbourne Stars (@StarsBBL) December 7, 2021
حارث رؤف نے 8 ون ڈے اور 32 ٹی20 انٹرنیشنل مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے جبکہ 2020 میں انہوں نے دونوں فارمیٹ میں ڈیبیو میچ کھیلا۔
حارث رؤف میلبرن اسٹارز کی نمائندگی کرینگے
حارث رؤف کے علاوہ لاہور قنلدرز کی نمائندگی کرنے والے سید فریدون بھی میلبرن اسٹارز کےلیے کھیلتے ہوئے دیکھائی دینگے۔
میلبرن اسٹارز کے کوچ ڈیوڈ ہسی کا کہنا ہے کہ 'ہم حارث رؤف کو ایک بار پھر بک بیش لیگ میں کھیلتا دیکھنے کےلیے بیتاب ہیں، اسٹارز کے پرستار یقینی طور پر حارٹ کی ٹیم میں شمولیت سے خوش ہونگے'۔
بگ بیش لیگ،حارث رؤف کی شاندارہیٹ ٹرک
واضح رہے کہ حارث رؤف نے گزشتہ سیزن میں بگ بیش لیگ میں اپنا پہلا میچ برسبین ہیٹ کیخلاف کھیلا تھا۔