پانی کی کمی: پاکستان کو قحط کی صورتحال کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، خواجہ آصف

اسٹاف رپورٹ


اسلام آباد : وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آئندہ 10 سے 15 سال تک پاکستان کو پانی کی شدید کمی کے باعث قحط کی سی صورت حال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، کہتے ہیں میڈیا کی غلط رپورٹنگ کی وجہ سے پاکستان کشن گنگا ڈیم پر بین الاقوامی ثالثی کورٹ میں اپنا کیس ہارا، بھارت کو پاکستان کے پانی پر ڈاکا ڈالنے نہیں دیں گے۔


اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے بتایا کہ پاکستان کیلئے پانی زندگی اور موت کا مسئلہ ہے، اگلے سے 15 سال میں پانی کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔


انہوں نے الزام عائد کیا کہ بھارت سندھ طاس معاہدہ پاکستان کے حقوق پر تجاوز کررہا ہے تاہم پاکستان اور بھارت کے درمیان پانی کے معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔


خواجہ آصف نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے پر محب وطن پاکستانیوں کو تحفظات ہیں یہ معاہدہ پاکستان کے مفاد میں نہیں، معاہدے کے تحت پانی کی تقسیم منصفانہ نہیں تھی تاہم اس پر اب نظرثانی ممکن نہیں۔


خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے پانی کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائے گا، میڈیا کی غلط رپورٹنگ کی وجہ سے پاکستان کشن گنگا ڈیم پر بین الاقوامی ثالثی کورٹ میں اپنا کیس ہارا۔ سماء

کی

کا

کو

plane

helps

woes

Tabool ads will show in this div