ڈھاکا ٹیسٹ:ساجد خان کے6شکار،بنگلہ دیش کو فالو آن کاخدشہ

میچ ڈھاکا کے شیربنگلہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلاجارہا ہے

پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز بنگلہ دیشی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں مشکلات کا شکار ہوگئی۔

 میرپور کے شیر بنگلہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلہ دیش اپنی پہلی اننگز میں 76 رنز پر 7 وکٹیں گنوابیٹھی، پاکستانی اسپنر ساجد خان نے تباہ کن بالنگ کرتے ہوئے 5 سے زائد وکٹیں حاصل کرلیں۔

بنگلہ دیش کی جانب سے شادمان اسلام 3، نجم الحسن شنٹو 30، کپتان مومن الحق 1، مشفق الرحیم 5، لٹن داس 6 جبکہ مہدی حسن اور محمود الحسن بغیر کوئی رن بنائے وکٹ گنوابیٹھے۔

اس سے قبل پاکستان اپنی پہلی اننگز 4 وکٹوں کے نقصان پر 300 رنز بناکر ڈکلئیر کردی تھی۔ پاکستان کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کے پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کی جانب سے اوپنر عبداللہ شفیق اور عابد علی نے اننگز کا آغاز کیا، عبداللہ شفیق 25 اور عابد علی 39 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تھے۔

کپتان بابراعظم ایک مرتبہ پھر اوور نائٹ اسکور میں کوئی خاطر خواہ اضافہ نہ کرسکے اور 76 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے، اسی طرح اظہر علی بھی 4 رنز کا اضافہ کرسکے اور 56 کے انفرادی مجموعے پر آؤٹ ہوگئے۔

دوسری جانب ڈھاکا ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز کا کھیل 86 اوورز تک محدود کردیا گیا ہے جبکہ میچ مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بج کر 50 منٹ پر شروع ہوا۔

ڈھاکا ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز ایک اوور کا کھیل بھی ممکن نہ ہوسکا، دوسرے روز بارش کے باعث محض 6.2 اوورز ہی کرائے جاسکے تھے جبکہ پہلے روز بھی بارش کے باعث 57 اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا تھا۔

ڈھاکا ٹیسٹ:میچ کاتیسرا روز بھی بارش کےنام

پاکستان کو بنگلہ دیش کیخلاف 2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے، پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگال ٹائیگرز کو 8 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کےمابین 2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔

PakvBan

Tabool ads will show in this div