بنوں: کرونا سرٹیفیکٹ نہیں تو کوئی سند نہیں ملے گی 

ضلعی انتظامیہ نے اعلامیہ جاری کردیا 

 

بنوں کے ضلعی انتظامیہ نے کرونا ویکسی نیشن بڑھانے کے لیے حکمت عملی مرتب کرتے ہوئے شہریوں کو پیدائش، وفات، نکاح نامہ اور دیگر سرٹفیکیٹس کا اجراء کرونا سرٹفیکیٹ سے مشروط کر دیا۔ 

اعلامیے کے مطابق کرونا ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ نہ رکھنے والوں کو کسی قسم کا سرٹیفیکیٹ جاری نہیں نہ کیا جائے گا۔ 

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کرونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کی شرط عوام کی زندگی کی خاطر رکھی ہے۔  

حکام کے مطابق عوام کی جانب سے مسلسل غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جا رہا تھا جس کے بعد مذکورہ اقدام اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 خیال رہے کہ دنیا کے متعدد ممالک میں کرونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومی کرون کے کیسز سامنے آنے کے بعد این سی اوسی حکام نے بھی عوام سے جلد از جلد کرونا ویسکین لگانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ کرونا سے بچاؤ کا واحد راستہ ویکسی نیشن ہے۔ 

CORONA VACCINE

Tabool ads will show in this div