ثانیہ مرزا اور شعیب ملک اپنے شو میں کیا کرنے والے ہیں؟

ثانیہ مرزا اور شعیب ملک اپنا ٹاک شو شروع کریں گے

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شعیب ملک اور ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا کا ٹاک شو کی میزبانی کرنے جارہے ہیں۔

عرب اخبار خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق شعیب اور ثانیہ کے نئے شو کو ’دی مرزا ملک شو‘ نام دیا گیا ہے۔

اس شو کی شوٹنگ دبئی میں ہوگی اور پروگرام میں دونوں ممالک سے مشہور شخصیات کو مدعو کیا جائے گا جہاں ان کی زندگی اور پیشے سے متعلق دلچسپ سوالات کیے جائیں گے۔

اس شو کو اردو فلکس کے پلیٹ فارم پر آن ایئر کیا جائے گا جسے فرحان گوہر پروڈیوس کریں گے ۔

شو کی ریکارڈنگ آئندہ ماہ میں مکمل ہوجائے گی جس میں سلیبرٹی کپل شریک ہونگے۔

’دی مرزا ملک شو‘ کی لانچنگ کے موقع پر شعیب ملک کا کہنا تھا کہ میں نے جب بھی بھارت کا دورہ کیا تو بہت انجوائے کیا اور دونوں ممالک کے لوگوں اور ثقافت میں کوئی فرق نہیں دکھا جب کہ میرا نہیں خیال اس پروگرام کے حوالے سے مجھے کوئی مشکل پیش آئے گی ، چونکہ میں وہاں تمام شخصیات کو جانتا ہوں بلکہ مجھے تو اس پروگرام کو لے کر بہت خوشی ہورہی ہے اور میں اس حوالے سے بہت زیادہ پرجوش ہوں۔

اس حوالے سے ثانیہ مرزا نے کہا کہ چونکہ ہم دونوں کا تعلق الگ الگ ممالک سے ہے اور اس حوالے سے یہ شو بہت دلچسپ ہونے والا ہے کہ دونوں ممالک کی شخصیات شو کا حصہ بنیں گی اور یہی چیز لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرے گی۔

shoiab malik

Tabool ads will show in this div