محمد عامر کا کراچی کنگز چھوڑنے کا فیصلہ

محمد عامر کو کیٹیگری میں تنزلی پر شدید تحفظات
Dec 07, 2021

فاسٹ بالر محمد عامر نے پاکستان سپرلیگ سیزن 7 کےلیے کراچی کنگز چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کی جانب سے پلیئر کیٹیگریز کی چھیڑ چھاڑ پر جہاں ایک طرف فرنچائزز پریشان ہیں وہاں کراچی کنگز کے محمد عامر نے کیٹیگری میں تنزلی پر ریلیز کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

محمد عامر نے کراچی کنگز انتظامیہ سے ریلیز کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ  اب مزید کراچی کنگز کے ساتھ نہیں کھیل سکتا۔ فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ 5 سال سے پرفارمنس دے رہا ہوں کس وجہ سے پلاٹینم سے ڈائمنڈ کیٹگری میں ڈالا گیا۔

محمد عامر نے فرنچائز انتظامیہ سے کہا کہ آپ لوگوں نے بی سی بی کے فیصلہ کیخلاف نظرثانی کی درخواست بھی نہیں کی اس لئے میں اب ڈرافٹنگ میں جانا چاہتا ہوں۔

پی ایس ایل7: کراچی کنگز نےنئے ہیڈکوچ کا اعلان کردیا

دوسری جانب کراچی کنگز انتظامیہ نے محمد عامر کے ساتھ کھیلنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ لسٹیں پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بنائی گئیں ہیں اس میں ہمارا کوئی عمل دخل نہیں تھا۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کے 5 ایڈیشنز میں کراچی کنگز کی نمائندگی کی جبکہ گزشتہ سیزن میں عامر محض 5 وکٹیں حاصل کرسکے تھے، جس میں انہوں نے 8.37 کی اوسط سے رنز دیئے تھے۔ کراچی کنگز نے سیزن 2021 میں پوائنٹس ٹیبل پر 4 چوتھی پوزیشن حاصل کی تھی۔

پی ایس ایل7: پانچ نامور قومی کرکٹرز کی کیٹیگریز میں تنزلی

یاد رہے کہ پی ایس ایل میں فرنچائزز کی جانب سے جن کھلاڑیوں کو برقرار رکھا گیا ہے اور انکی تنزلی ہوئی ہے ان میں محمد عامر علاوہ شاہد آفریدی، محمد حفیظ، شعیب ملک اور کامران اکمل کے نام بھی شامل ہیں۔

KARACHI KINGS

PSL7

Tabool ads will show in this div