اداکارہ زوہا رحمان بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے کیلئے تیار

اداکارہ پہلی بار بالی ووڈ کی فلم 83 میں کام کریں گی

اسپائیڈر مین (فار فرام ہوم) میں پہلی حجابی خاتون کا کردار اداکرنے اور اپیل پلس شو فاؤنڈیشن میں اداکاری کے جوہر دکھانے کے بعد برطانوی نژاد پاکستانی اداکارہ زوہا رحمان نے بالی ووڈ میں قدم جمانے کی تیاری کرلی۔

اداکارہ زوہا رحمان فلم ڈائریکٹر کبیر خان کی نئی متوقع اسپورٹس فلم 83میں رنویر سنگھ کے مد مقابل اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔

فلم کے ٹیزر جس میں زوہان رحمان کو دکھایا گیا ہے،ٹیزر میں دکھایا گیا ہے کہ جس طرح 1983کے ورلڈ کپ میں ہندوستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کراپنی پہلی جیت کے سارے اعزاز اپنے نام کرلیے تھے۔

زوہا بلیچر سے یہ میچ دیکھ رہی ہے اور یہ اندازہ لگاتی ہے کہ آگے کیا ہوسکتا ہے،فلم میں اداکارہ برطانیہ میں مقیم تارکین وطن کی پہلی نسل کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

زوہارحمان کا اپنی فلم سے متعلق کہنا تھا کہ اپنے وقت کے بڑے ستاروں کے ساتھ اتنے بڑے پراجیکٹ کا حصہ بننا میرے لیے ایک اعزاز ہے اور یہ میری زندگی کے سب سے دلچسپ تجربات میں سے ایک ہے۔

اداکارہ حال ہی میں پاکستان کے انٹرٹینمنٹ کے میدان میں انقلاب برپا کرتے دیکھا جاسکتا ہے،انہیں آج کل ڈرامہ سیریل دلِ مومن میں دیکھا جاسکتا ہے۔

Ranveer Singh

Kabir Khan

ZOHA REHMAN

Tabool ads will show in this div