گلوکارہ آئمہ بیگ کا خواب پورا ہوگیا

گلوکارہ نےمیوزک ویب سائٹ اسپارٹیفائے کا اسکرین شارٹ شیئرکردیا

پاکستان کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کے خواب کو خوبصورت تعبیر مل گئی ہے۔

آئمہ بیگ نے انسٹاگرام پر ویب سائٹ اسپاٹی فائے کی فہرست کا ایک اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ مذاق نہیں کررہیں ان کا خواب سچ ہوگیا ہے۔

آئمہ بیگ کی جانب سے شئیر کیے گئے اسپاٹی فائے کی اس فہرست کے مطابق آئمہ بیگ سال 2021 میں پاکستان کی سب سے زیادہ سنی جانے والی مقامی خاتون گلوکارہ ہیں۔

خیال رہے کہ میوزک ویب سائٹ اسپاٹی فائے کو رواں برس میں پاکستان میں متعارف کروایا گیا تھا ۔

aima baig

Tabool ads will show in this div