سرکاری تعلیمی ادارےمیٹروپولیٹین کے ماتحت کرنےکےخلاف احتجاج جاری
سرکاری تعلیمی ادارے میٹروپولیٹین کے ماتحت کرنے کے خلاف احتجاج 8ویں روز بھی جاری رہا۔
اسلام آباد میں اساتذہ کی ہڑتال 8 ویں روز بھی جاری رہی۔ اس دوران نہ تو تعلیمی اداروں کی بسیں چلیں اور نہ کلاسیں لگ سکیں۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی نےمڈٹرم امتحانات کا شیڈول بھی منسوخ کردیا۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی آگاہی مہم کے تحت مختلف اداروں میں کارنر میٹنگز ہوئیں۔
وفاق کے سرکاری تعلیمی اداروں کے اساتذہ اسکولوں میں مڈٹرم امتحانات نہ لینے کا اعلان کرچکے ہیں۔ انھوں نے کہا ہے کہ ہڑتال ختم ہونے پر ہی امتحانات کا نیا شیڈول جاری ہوگا۔
کمیٹی کےاعلامیہ کے مطابق آرڈیننس سے شق 166 کی منسوخی تک تعلیمی اداروں میں کام چھوڑ ہڑتال جاری رہے گا۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ اب مذاکرات بااختیار حکومتی شخصیات سے ہی کئے جائیں گے۔