جنیدصفدرکے ولیمے کی تیاریاں:حمزہ شہبازکےگانےکی ویڈیووائرل

ولیمہ 17دسمبرکولاہورمیں ہوگا

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازشریف ان دنوں سیاسی سرگرمیوں سے تھوڑا وقفہ لیکر اپنے بیٹَے جنید صفدر کے ولیمہ کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

جنید صفدراورعائشہ سیف کی شادی لندن کےانتہائی پُرتعیش اورمہنگے ترین فائیو اسٹارہوٹل لینزبرو میں اتوار 22 اگست کوسرانجام پائی تھی جس میں مریم نواز اورکیپٹن صفدر دونوں ہی شریک نہیں ہوسکے تھے۔

شادی کے تقریبا 3 ماہ بعد جنید صفدر کی تقریب ولیمہ کا انعقاد کیا جارہا ہے لیکن 17 دسمبرکومیں پنڈال سجنے سے قبل ہی شریف خاندان کی جانب سے سیلیبریشن کا آغاز ہوچکا ہے۔ سوشل میڈیا پر مریم نواز کے چچازاد بھائی اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کے گانا گانے کی ویڈیو وائرل ہے۔

ٹوئٹرپرصارف کی جانب سے شیئرکی جانے والی یہ ویڈیوزجنید کے ولیمہ سے قبل شادی کی خوشی میں رکھے جانے والی تقریب کی ہیں جس میں حمزہ کے برابرمیں دلہا کی خوش وخرم والدہ مریم نواز کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

حمزہ شہباز خاصے سُر میں حاظرین کو مقبول گانا 'ہمیں تم سے پیار کتنا' سنا رہے ہیں ۔

مریم نوازکی بہو نے کس بھارتی فیشن ڈیزائنزکاتیار کردہلہنگا پہنا؟

فیملی گیدرنگ کیلئے سجائے جانے والے چھوٹے سے پنڈال میں خاندان کتے دیگرافراد کے علاوہ کیپٹن صفدر بھی موجود ہیں۔

ایک اور ویڈیو میں حمزہ شہباز کو ماضی کا مقبول گیت ' سہانی چاندنی راتیں ہمیں سونے نہیں دیتیں' گاتے ہوئے دیکھا جاسسکتا ہے۔

بھانجے کی شادی کی خوشی میں حمزہ کے پکے سُرسننے والوں کودلہا کی یاددلائیں گے جنہوں نے نکاح کی تقریب میں عائشہ کیلئے ' کیا ہوا تیرا وعدہ' گا کرسوشل میڈیا پر خوب شہرت سمیٹی تھی۔

اس سے قبل جنید صفدر نے انسٹاگرام پر اپنے ولیمہ کا کارڈ بھی شیئرکیا تھا۔

HAMZA SHAHBAZ

MARYAM NAWAZ

Junaid Safdar

Tabool ads will show in this div