سپریم کورٹ میں کلثوم نوازاورشہبازشریف کیخلاف ایف بی آرکی اپیلیں خارج

ایف بی آر کلثوم نوازاورشہباز شریف کو ڈیمانڈ نوٹس بھجوانا ثابت نہیں کرسکاہے

Supreme Court

سپریم کورٹ نےکلثوم نوازاورشہباز شریف کے خلاف ایف بی آر کی اپیلیں خارج کردی ہیں۔

سپریم کورٹ نے پیر 6 دسمبر کو سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نواز اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے خلاف ایف بی آر کی اپیلیں خارج کردی ہیں۔

سپریم کورٹ نے ریمارکس دئیے کہ کلثوم نواز اور شہباز شریف نے 1994 سے 1998 تک ویلتھ ٹیکس جمع کرایا۔ ایف بی آر نے اضافی ویلتھ ٹیکس کیلئے نوٹس جاری کیے تھے اوراضافی ویلتھ ٹیکس کیلئے ڈیمانڈ نوٹس کا دیا جانا ضروری ہے۔سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ ایف بی آر کلثوم نوازاورشہباز شریف کو ڈیمانڈ نوٹس بھجوانا ثابت نہیں کرسکا ہے۔

شریف خاندان نے ایف بی آر نوٹس لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کئے تھے۔

Tabool ads will show in this div