عائزہ خان اور ارطغرل اسٹارساتھ ساتھ

عائزہ نے گلدستہ دے کردل جیت لیا

عائزہ خان پاکستان میں انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی سیلبرٹی ہونے کا اعزاز رکھتی ہیں جنہوں نے رواں سال؛ ستمبرمیں اپنی اس کامیابی کا جشن تُرکی میں منایا تھا ۔

اُس وقت ترکی میں عائزہ کا استقبال پاکستان میں مقبول ترین ترک ڈرامہ سیریل ' ارطغرل غازی' میں اصلاحان خاتون کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ گلسوم علی نے کیا تھا۔ پیشہ ورانہ مصروفیات یا چھٹیاں منانے والی عائزہ اکثر ہی ترکی میں گلسوم کے ساتھ دیکھی جاتی ہیں جو دونوں کی قریبی دوستی کا ثبوت ہے۔

عائزہ اور گلسوم فروری میں فیشن ڈیزائنر ماریہ بی کی کراس کلچرل فیشن مہم کے لیے ایک ساتھ دیکھی گئی تھیں۔ ماریہ بی نے اپنی نئی کلیکشن کیلئے اس فوٹو شوٹ کودو قوموں کا شاندار امتزاج قرار دیا تھا۔

عائزہ کی جانب سے انسٹاگرام شیئرکی جانے والی تازہ ترین تصویرمیں وہ اپنی اس 'خاص' دوست کے ساتھ پھرسے دیکھی جاسکتی ہیں لیکن یہ واضح نہیں کہ یہ ملاقات تُرکی میں ہوئی ہے یا کسی اور مقام پر۔

دلکش تصویرشیئرکرنے والی عائزہ نے کیپشن میں لکھا ، ' تمہیں دیکھ کر ہمیشہ خوشی ہوتی ہے گلسوم، امید ہے جلد دوبارہ ملاقات ہوگی '۔

یہی تصاویرگلسوم نے بھی اپنے انسٹاگرام پرشیئرکیں اور پھولوں کا گلدستہ دینے پرعائزہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا ، 'میری دوست عائزہ خان کے ساتھ۔ آپ بہت خاص ہیں، لو یو اور ان خوبصورت پھولوں کا شکریہ '۔

ان دونوں کی جانب سے کی جانے والی ویڈیو کال اٹینڈ نہ کرسکنے پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے ماریہ نے بھی جلد ملاقات کی خواہش ظاہرکی۔

عائزہ خان کو آخری بار حال ہی میں اختتام پزیرہونے والےڈرامہ سیریل لاپتہ میں گیتی نامی ٹک ٹاکرکےکردار میں دیکھا گیا تھا جس کی دیگرکاسٹ میں سارہ خان، علی رحمان خان اور گوہر رشید شامل تھے۔

Ayeza Khan

Maria B

ERTUGRAL GHAZI

Gülsim Ali

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div