ویسٹ انڈیز کوپاکستان کیخلاف سیریز سےقبل بڑا دھچکا

کپتان ہیمسٹرنگ انجری کاشکار ہوکر باہر

ویسٹ انڈیز کے کپتان کیرون پولارڈ اَن فٹ ہوکر دورہ پاکستان سے دستبردار ہوگئے۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستان کےخلاف ٹی20 سیریز کےلیے نکولس پورن جبکہ ون ڈے سیریز کےلیے شائے ہوپ کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

کیرون پولارڈ ہیمسٹرنگ انجری سے صحت یاب نہیں ہوسکے۔ جس کی وجہ سے اب وہ پاکستان کے خلاف سیریز سے باہر ہوئے۔ ون ڈے ٹیم میں ڈیون تھامس اور ٹی20 کے لئے روومین پاول متبادل کھلاڑی کے طور پر اسکواڈ میں شامل ہوئے ہیں۔

پاک ویسٹ انڈیز سیریز: ٹکٹوں کی قیمت کااعلان ہوگیا

شیڈول کے مطابق ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان 3 ٹی20 اور 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔ ویسٹ انڈین اسکواڈ 9 دسمبر کو کراچی پہنچے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی20 سیریز 13 دسمبر سے کراچی میں شروع ہوگی۔

ویسٹ انڈیز کادورہ پاکستان:سیکورٹی پلان تیار

واضح رہے کہ اپریل 2018 کے بعد یہ ویسٹ انڈیز کا پہلا دورہ پاکستان ہوگا۔ مہمان ٹیم تین ٹی20 انٹرنیشنل میچز کھیلنے ‏‏2018 میں پاکستان آئی تھی۔ ویسٹ انڈیز نے آخری مرتبہ 2006 میں پاکستان کی سرزمین پر کوئی ون ڈے ‏انٹرنیشنل سیریز کھیلی تھی۔

odi series

PakvWI

T20I series

Tabool ads will show in this div