پی ایس ایل7 ڈرافٹ:غیرملکی کھلاڑیوں کے نام سامنےآگئے

ایونٹ کا آغاز 27جنوری سے ہوگا
ایونٹ کا آغاز 27جنوری سے ہوگا
ایونٹ کا آغاز 27جنوری سے ہوگا
[caption id="attachment_2454598" align="alignnone" width="800"] فوٹو: ٹوئٹر، کرک انفو[/caption]

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 کے ڈرافٹ میں نامور غیرملکی کھلاڑیوں کی بڑی تعداد پاکستان آئے گی۔

کرکٹ پاکستان کی رپورٹ کے مطابق 12 دسمبر کو پی ایس ایل ایڈیشن 7 میں 443 غیرملکی کھلاڑی ڈرافٹ کا حصہ ہونگے تاہم کچھ سرکردہ بین الااقوامی کرکٹرز لیگ میں شامل نہیں ہونگے۔

آئی سی سی ٹی20 رینکنگ میں ٹاپ فائیو بالرز میں شامل تبریز شمسی، راشد خان پی ایس ایل میں کی ڈرافٹنگ میں شامل ہونگے جبکہ بلےبازوں میں جارح مزاج کرس گیل، جیمز فالکنر اور ڈیوڈ ویزے سمیت کئی اہم نام شامل ہونگے۔

ڈرافٹ میں شامل ہونے والے کھلاڑیوں کا تعلق جنوبی افریقہ، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، نیوزی لینڈ، افغانستان، آسٹریلیا، سری لنکا، بنگلہ دیش اور آئرلینڈ سمیت دیگر سے ہے۔

رپورٹ کے مطابق کچھ غیر ملکی کھلاڑی جنہوں نے ڈرافٹ کے لیے رجسٹریشن کرائی ہے جن میں

پلاٹینم کیٹیگری

تبریز شمسی، ڈیوڈ ملر، ریلی روسو، مارچانٹ ڈی لینج (جنوبی افریقہ)، ٹائمل ملز، جیسن رائے، جیمز ونس، لیام لیونگ اسٹون، ڈیوڈ ولی (انگلینڈ)، کرس گیل (ویسٹ انڈیز)، کولن منرو (نیوزی لینڈ)، اسرو اڑانا، تھیسارا پریرا (سری لنکا)، راشد خان (افغانستان)۔

ڈائمنڈ کیٹیگری

جیمز فالکنر، بین کٹنگ، بین ڈنک (آسٹریلیا)، لیوس گریگوری، ایلکس ہیلز، ہیری بروک، جو کلارک، سمت پٹیل، ڈین لارنس (انگلینڈ)، عمران طاہر، ڈین ولاس (جنوبی افریقہ)، ڈیوڈ ویزے (نمیبیا)، کوشل مینڈس، دشمنتھا چمیرا (سری لنکا)، فیبین ایلن، شیرفین ردرفورڈ (ویسٹ انڈیز)، حضرت اللہ زازئی، رحمان اللہ گرباز، نجیب اللہ زدران، قیس احمد (افغانستان)۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ گولڈ کیٹیگری میں 106 کھلاڑی شامل ہیں جبکہ 201 کرکٹرز سلور کیٹیگری کا حصہ ہیں۔

پی ایس ایل7 کب ہوگا؟تاریخ کا اعلان کردیا گیا

دوسری جانب لوکل پلئیرز کےلیے گولڈ، سلور اور ایمرجنگ کیٹیگریز شامل ہیں جس میں 495 کرکٹرز کو شامل کیا گیا ہے۔

گولڈ کیٹیگری میں عبداللہ شفیق، عابد علی، احمد شہزاد، اظہر علی، بلال آصف، فواد عالم، عمر اکمل، حارث سہیل، جنید خان، خرم منظور، رومان رئیس، سعود شکیل، تابش خان اور یاسر شاہ شامل ہیں۔

پی ایس ایل7: پانچ نامور قومی کرکٹرز کی کیٹیگریز میں تنزلی

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ 7 کا ایڈیشن اگلے سال 27 جنوری سے 27 فروری تک ہونے ہوگا جس کا باقاعدہ اعلان کردیا گیا ہے۔

ایونٹ کے پہلے مرحلے کے تمام 15 میچز کراچی جبکہ 19 میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے جبکہ ایونٹ کا افتتاحی میچ ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے مابین کھیلا جائے گا۔

PSL draft

foreign players

PSL7

Tabool ads will show in this div