کیا نورا فاتحی نے حجاب کرنا شروع کردیا؟وجہ جانیئے

تصویر میں اداکارہ کوکسی مسجد نما سیاحتی مقام پر دیکھا جا سکتا

بھارتی معروف ڈانسر و اداکارہ نورا فاتحی کی نئی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جس میں اُنہوں نے حجاب کیا ہوا ہے۔

سوشل میڈیا انسٹا گرام پر نورا فاتحی کی جانب سے شیئر کی گئی تصویروں میں نورا فاتحی کو سیاہ لباس میں حجاب کی طرح دوپٹہ اوڑھے ہوئے کسی مسجد نما سیاحتی مقام پر دیکھا جا سکتا ہے۔

نورا فاتحی کی جانب سے حجاب میں شیئر کی گئی ان تصویروں کے کیپشن میں اپنے تاثرات سے متعلق لکھا گیا ہے کہ یہ بہت خوبصورت تھا۔

نورا فاتحی کی تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنی دوست کے ہمراہ گھوم پھر رہی ہیں، اس دوران دونوں نے حجاب اور عبایا بھی پہنا ہوا ہے۔

nora fatehi

Tabool ads will show in this div