وینا ملک کی والدہ نے اسد خٹک کو بوتل دے ماری

وینا ملک بیمار بچے اور والدہ سمیت عدالت میں پیش

اداکارہ وینا ملک کی والدہ نے عدالت کے باہر اپنے سابق داماد اسد بشیر خٹک بوتل مار دی۔

راولپنڈی کی فیملی عدالت میں وینا ملک اور اسد خٹک کے بچے حوالگی کیس کی سماعت ہوئی۔ ڈیوٹی سول جج غلام اکبر نے کیس کی سماعت کی۔ اسد خٹک کے وکیل شازل کے مطابق آج بچوں کی ملاقات کرانی تھی، گزشتہ پیشی پر نہ لانے کی بنا پر عدالت نے جرمانہ کیا تھا۔

سماعت میں وینا ملک بیمار بچے اور والدہ کے ہمراہ عدالت پہنچیں، بچے کا میڈیکل سرٹیفکیٹ بھی پیش کیا۔

وکیل وینا ملک ایڈووکیٹ اسد نے کہا بچوں کو ملانے کا عدالت سے کوئی رٹن آرڈر نہیں، بچے بیمار ہیں، کراچی میں ہیں کیسے لائیں، اگر اسد خٹک کو بچوں سے ملاقات کرنی ہے تو گھر پر آجائے، تین ماہ سے بچوں کی مینٹی ننس نہیں دی گئی۔ عدالت نے کہا اگر بچوں کو آج نہ ملایا گیا تو آڈر دیں گے۔

عدالت نے ادکارہ کے سابق شوہر کو بچوں کا گزشتہ تین ماہ کا خرچ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے گواہوں کی حاضری لگا کر سماعت 18 دسمبر تک ملتوی کر دی۔ تاہم عدالت کے باہر وکلا اور عدالتی اہلکار فلمسٹار کے ساتھ سیلفیاں بناتے رہے۔

عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وینا ملک کا کہنا تھا کہ باپ کو بچوں سے ملنا ہے تو اسے کراچی آنا چاہیے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ بچوں کی صحت اور تعلیم متاثر ہورہی ہے آپ مجھے ایک بات بتائیں کہ اب اس حالت میں یہ میرا بچہ کورٹ میں آیا۔

اس موقع پر اداکارہ کے وکیل نے اسد خٹک پر الزام لگایا کہ اس نے وینا کے نام پر لوگوں سے پیسے لے رکھے ہیں۔

وینا کے وکیل کا کہنا تھا کہ لوگ ان کو کالز کرتے ہیں کہ آپ کے سابقہ شوہر نے ہمارے پانچ کروڑ دینے ہیں، ہمارے تین کروڑ دینے ہیں، ان کی پرسنیلٹی اور خراب ہورہی ہے کہ کیسے شوہر سے شادی کی تھی جو آپ کے نام پر پیسے لیتا رہا آپ کو کیش کراتا رہا۔

میڈیا سے گفتگو میں اسد خٹک کا کہنا تھا کہ وینا کے ذرائع آمدن کیا ہیں اس کی ہسٹری یہ ہے کہ یہ محترمہ جس ریلشن شپ میں رہی اس کابریک اپ کیا ہوا مجھ سے پیسے کھا گئے،یہ کیا بل گیٹس کی بیٹی ہے۔؟

asad khatak

Tabool ads will show in this div