مشہور فلم ’ہوم الون‘ کا مکان کرائے پر دستیاب

مکان کا کرایہ کتنا ہے

ہولی وڈ کی مشہور کامیڈی فلم ’ ہوم الون‘ کے مداح اس میں دکھائے گئے خوبصورت مکان میں ایک روز قیام کرسکتے ہیں۔

ہوم الون 90 کی دہائی میں ریلیز ہونے والی مقبول فلم تھی جس کے چرچے آج بھی ہیں، اس بلاک بسٹر فلم میں اداکار ماكولی  كولكين نے 8 سالہ بچے کیون میک کالسٹر کا مرکزی کردار ادا کیا تھا جو کرسمس کی چھٹیوں کے دوران حادثاتی طور پر گھر میں رہ جاتا ہے اور پھر گھر میں گھسنے والے چوروں کا مقابلہ کرتا ہے۔

اس فلم میں دکھائی گئی میک کالسٹر فیملی سے منسوب مکان اب ایک رات کے لیے کرائے پر دستیاب ہے۔گھر اور رہائش گاہیں کرائے پر دینے والی سروس ایئر بی این بی نے اس خوبصورت مکان کو کرائے پر دینے کا اعلان کیا ہے۔

ایئر بی این بی نے اپنے اعلان میں کہا کہ اس پیشکش کے ذریعے  بہت سے مداحوں  کی اس گھر میں رکنے شکاگو کے علاقے میں واقع یہ گھر 7 دسمبر سے بکنگ کے لیے دستیاب ہوگا جس کا کرایہ 25 ڈالر ہے۔ کی خواہش پوری ہونے جاری ہے۔

تاہم بکنگ کے بعد گھر میں قیام کے لیے اہل قرار دیے گئے افراد 12 دسمبر کی رات وہاں گزار سکیں اور یہ موقع صرف 4 افراد کو مل سکے گا۔اس مکان میں آمد پر مداحوں کا استقبال ڈیون ریٹرے کی جانب سے کیا جائے گا جنہوں نے بز نامی کردار ادا کیا تھا۔

ڈیون ریٹرے نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ ’ شاید میں آپ کو یاد نہیں ہوں گا لیکن میں اب بڑا ہوگیا ہوں اور اس ہولی ڈے سیزن میں اپنا گھر، اپنا پزا آپ لوگوں کے ساتھ شیئر کرنا چاہوں گا‘۔

ہوم الون فلم کے اس مکان میں جانے والے افراد کو اسی فرنچائز کی نئی فلم ’ہوم سویٹ ہوم الون‘ بھی دکھائی جائے گی اور  غذائیت سے بھرپور میکرونی اور پنیر پر مشتمل کینڈل لائٹ ڈنر سے بھی ان کی تواضع کی جائے گی۔

یہ اس فرنچائز کی پہلی فلم ہے اور اب تک اس کی 6 فلمیں بنائی جاچکی ہیں۔ اس کی چھٹی فلم ’ہوم سویٹ ہوم الون‘ رواں برس نومبر میں ریلیز ہوئی تھی۔

انٹرٹینمنٹ

HomeAlone

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div