شیاؤمی 12 سیریز کے ماڈلز کی تفصیلات لیک

شیاؤمی موبائل کمپنی اپنی شیاؤمی 12 اسمارٹ فون سیریز رواں ماہ کے آخر میں متعارف کروائے گی۔
مختلف رپورٹس میں دعوے کیے جارہے ہیں کہ 28 دسمبر کو منعقد ہونے والے ایونٹ میں شیاؤمی 12 سیریز کے فونز متعارف کروائے جائیں گے، جن کی خصوصیات تاحال سامنے نہیں آئیں تاہم ڈیجیٹل چیٹ اسٹیشن نے دعویٰ کیا ہے کہ شیاؤمی 12، 12 ایکس اور 12 پر کو ماڈل نمبرز ایل 3 اے، ایل 3 اور ایل 2 کے ناموں سے لانچ کیا جائے گا۔
امکان ہے کہ شیاؤمی 12 پرو، می 11 فائیو جی کے مقابلے میں چھوٹی ڈیوائس ہوگی جس کا ڈسپلے 6.81 انچ تھا۔اس کی اسکرین 6.67 انچ ایمولیڈ اسکرین سے لیس ہوگی جس میں سینٹرلی پوزیشن پنچ ہول سیلفی کیمرہ بھی موجود ہوگا۔
شیاؤمی 12 پرو میں کوالم کا حال ہی میں اعلان کردہ اسنیپ ڈریگن جنریشن ون بھی موجود ہوگا لیکن اس ماڈل کی مکمل تفصیلات ابھی تک سامنے نہیں آئیں۔
اسی سیریز کے ماڈلز 12 اور 12ایکس میں بھی ایمولیڈ پینل موجود ہونے کا امکان ہے جو فُل ایچ ڈی پلس ریزولوشن کے ساتھ 120 ہرٹز ریفریش سپورٹ اور فنگر پرنٹ سینسر سے لیس ہوں گے جبکہ شیاؤمی 12 ایکس کی اسکرین 6.28 انچ کی ہوگی۔
شیاؤمی 12 میں اسنیپ ڈریگن 8 جنرینش ون ایس او سی موجود ہونے کا امکان ہے جبکہ 12 ایکس میں اسنیپ ڈریگن 870 چپ ہوگی۔
دونوں ماڈلز 12 اور 12 ایکس 50 میگا پکسل مین کیمرہ لینز ہوگا جبکہ 12 ایکس میں 20 میگا سیلفی کیمرہ بھی ہوسکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق شیاؤمی 12، 12 ایکس اور 12 پرو میں ایم آئی یو آئی 13 موجود ہونے کا بھی امکان ہے جو اینڈرائیڈ 11 یا 12 پر مبنی ہوگی۔