اعجاز پٹیل کی بھارت کیخلاف ایک اننگ میں 10وکٹیں

میچ ویکھنڈے اسٹیڈیم ممبئی میں کھیلا جارہا ہے
Dec 06, 2021

نیوزی لینڈ کے اسپنر اعجاز پٹیل بھارت کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 10 وکٹیں لےاڑے۔

بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ممبئی کے ویکھنڈے اسٹیڈیم میں دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلا جارہا ہے، جہاں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا جبکہ اعجاز پٹیل کی تباہ کن بالنگ کے نتیجے میں 325 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔

اعجاز پٹیل نے اپنی جائے پیدائش کی جگہ پر تاریخی کارنامہ سرانجام دیا ہے۔

کیوی اسپنر نے ایک ہی اننگز میں تمام 10 کھلاڑی آؤٹ کیے جس کے بعد وہ ٹیسٹ اننگز میں 10 وکٹیں حاصل کرنے والے دنیا کے تیسرے بولر بن گئے ہیں۔

اس سے قبل انگلینڈ کے جیمز لیکر اور بھارت کے انیل کمبلے نے اننگز میں 10 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

واضح رہے کہ اعجاز پٹیل نے 47.5 اوورز میں 119 رنز کے عوض 10 وکٹیں حاصل کیں۔

Mumbai Test

Aijaz Patel