مودی کی اچانک پاکستان آمد

PM لاہور: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے لیے اچانک لاہور پہنچ گئے، ان کے وفد میں 120 افراد شامل ہیں۔

نریندرمودی نے افغان پارلیمنٹ سے خطاب کے بعد کابل سے میاں نوازشریف کو فون کر کے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا۔ ذرائع کے مطابق بھارتی وزیراعظم نے میاں نوازشریف کو سالگرہ کی بالمشافہ مبارکباد ینے کی خواہش کا اظہار کیا۔

بھارتی وزیراعظم کے طیارے نے دوپہر ڈھائی بجے لاہور ائرپورٹ پرلینڈ کیا، وزیراعظم نواز شریف مودی کا استقبال کرنے کے لیے ائر پورٹ پر موجود تھے۔ سول ایوی ایشن نے بھارتی وزیراعظم کے استقبال کی تیاریاں ہنگامی طور پر مکمل کیں۔ لاہورائر پورٹ کی سیکیورٹی فوج اور رینجرز نے سنبھال رکھی ہے۔

مزید پڑھیے: نریندر مودی کا لنچ لاہور میں کرنے کا پیغام

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق بھارتی وزیراعظم لاہورائر پورٹ پر ہی مختصر قیام کریں گے۔

نریندر مودی کے لیے ظہرانے کا انتظام بھی ائرپورٹ پر ہی کیاجارہا ہے۔ اس مقصد کے لیے رائے ونڈ فارم ہاؤس سے خصوصی باورچی ائر پورٹ پہنچ چکے ہیں۔ سماء

MODI NAWAZ MEETING

Tabool ads will show in this div