سندھ کی جامعات کےوائس چانسلرکی تعیناتی کااختیارڈاکٹرعاصم کےحوالے

سرچ کمیٹی بنانے کی سمری وزیراعلی مراد علی شاہ کو ارسال
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/12/Sanjay-sadhwani.mp4"][/video]

سندھ بھر کی جامعات کے وائس چانسلر کی تعیناتی کا اختیار ڈاکٹرعاصم حسین کے حوالے کرنے کی تیاری کرلی گئی ہے۔

وزیرجامعات وبورڈ نے سندھ بھر کی یونیورسٹیرز کے لیے وائس چانسلرز کی تعیناتی کے لئے سرچ کمیٹی بنانے کی سمری وزیراعلی مراد علی شاہ کو ارسال کردی ہے۔

ڈاکٹرعاصم حسین کی سربراہی میں نئی سرچ کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔سرچ کمیٹی سندھ بھر کی جامعات کے وائس چانسلر کے انٹرویو کرے گی۔

اس 5 رکنی سرچ کمیٹی میں سیکریٹری یونیورسٹیز، سیکریٹری ہائیرایجوکیشن اور دیگر ممبران شامل ہونگے۔سندھ کابینہ کی منظوری کے بعد سرچ کمیٹی اپنے کام کا آغاز کرے گی۔

واضح رہے کہ اگست 2015ء میں پیپلزپارٹی کےرہنماء ڈاکٹرعاصم حسین کو 462 ارب روپے کی کرپشن کے الزام اور دہشت گردوں کےعلاج و معالجےکے مقدمے میں اس وقت گرفتار کیا گیا تھا، جب وہ صوبائی ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ایک اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔

 جیل میں ہونے کے باوجود پیپلز پارٹی نے ڈاکٹرعاصم کو کراچی کا صدر بھی مقرر کیا تھا۔

ASIM HUSSAIN

Tabool ads will show in this div