شادی سےقبل کترینہ اور وکی کی نئی تصاویر سامنے آگئیں

کترینہ9دسمبر کو شادی کےبندھن میں بندھ جائیں گی،بھارتی میڈیا

بھارتی میڈیا میں لمبے عرصے سے کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی چرچا جاری ہے حالانکہ ابھی تک دونوں اداکاروں کی طرف سے شادی کی خبروں پر کوئی ردعمل نہیں دیا گیا ہے۔ دونوں نے ہی اب تک شادی کی خبروں پر خاموشی ہی اختیار کر رکھی ہے۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا کہ بالی ووڈ باربی ڈول کترینہ کیف اور وکی کوشل 4 دسمبر تک کورٹ میرج کرلیں گے جب کہ دونوں اگلے ہی ہفتے 9 دسمبر کو روایات کے مطابق بھی شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

اس درمیان کترینہ کیف کو ممبئی کے ایک کلینک کے باہر اسپاٹ کیا گیا،سوشل میڈیا پر کترینہ کیف کی یہ تصاویر سرخیوں میں بنی ہوئی ہیں۔

اس دوران کترینہ کیف نے میڈیا کو دیکھ کر ہاتھ بھی ہلایا لیکن بغیر پوز دیئے ہی وہ گاڑی میں بیٹھ کر چلی گئیں۔

دوسری جانب انڈین ایکسپریس نے وکی کوشل کی بھی نئی تصاویر جاری کی ہیں ، ان تصاویر میں وکی کوشل کو کترینہ کیف کے گھر جاتے ہوئے دیکھا گیا ۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ دونوں کی شادی کی تقریبات 7 دسمبر سے راجستھان کے پرتعیش سکس سینز ریزورٹ میں شروع ہوں گی جو 9 دسمبر تک جاری رہیں گی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی میں موبائل فون لے کر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

اطلاعات ہیں کہ شادی راجھستان کے شاہی خاندان کی ملکیت قلعہ باوڑہ میں نئے بندھن میں بندھیں گے جس میں ایک محل اور دو مندر ہیں۔

vicky kaushal

Tabool ads will show in this div