کراچی: 5 موبائل دکاندار گرفتار

ٹریفک کانسٹیبل ودیگرپرتشددکاالزام

کراچی کے علاقے صدرموبائل مارکیٹ کے دکاندار مبینہ طور پر موٹرسائیکل لفٹ کرنے پرآپے سے باہر ہوگئے اور تشدد پر اتر آئے۔ پولیس کے مطابق 10 سے زائد مشتعل دکانداروں نے ایک ٹریفک کانسٹيبل اور لفٹنگ مزدروں کو تشدد کا نشانہ بنايا اور نےکانسٹيبل غلام فرید کی وردی بھی پھاڑدی۔ واقعہ کامقدمہ کانسٹيبل فريد کی مدعیت میں پریڈی تھانےمیں درج کر لیا گیا۔ پولیس نے 5 دکانداروں کو گرفتار کرلیا جبکہ دیگر افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

Saddar Karachi

Tabool ads will show in this div