پی ایس ایل7 کب ہوگا؟تاریخ کا اعلان کردیا گیا
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 کا آغاز جنوری سے ہوگا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ایونٹ کے 15 میچز کراچی جبکہ 19 میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے جبکہ ایونٹ کا افتتاحی میچ ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے مابین کھیلا جائے گا۔
لیگ کے آخری میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی مدمقابل آئیں گی، ایونٹ کا فائنل 27 فروری کو کھیلا جائے گا۔
پی ایس ایل سیزن 7 کا کوالیفائر 23 فروری جبکہ پہلا اور دوسرا ایلیمنٹر بالترتیب 24 اور 25 فروری کو کھیلا جائے گا۔
🚨 Schedule Announcement 🚨 Complete list of fixtures for #HBLPSL7 is here! Ready?
Read more:https://t.co/xwbrQYphBZ pic.twitter.com/B6KWPz28e4 — PakistanSuperLeague (@thePSLt20) December 3, 2021
دوسری جانب ایونٹ کےلیے پلیئرز کی ڈرافٹنگ 12 دسمبر کی سہ پہر 3 بجے لاہور کے ہائی پرفارمنس سینٹر میں ہوگی۔
پی ایس ایل7:کون سی ٹیم پہلے انتخاب کریگی
قومی کرکٹر آصف علی، حارث رؤف اور محمد رضوان پلاٹینم کٹیگری جبکہ صہیب مقصود اور حیدر علی ڈائمنڈ کٹیگری کا حصہ بن گئے ہیں۔
یاد رہے کہ ڈرافٹنگ مرحلے کے دوران لاہور قلندرز کو پہلا، ملتان سلطانز دوسرا، کراچی کنگز تیسرا، اسلام آباد یونائیٹڈ چوتھا، پشاور زلمی پانچواں اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا چھٹا نمبر ہوگا۔