پنجاب یونیورسٹی میں دو طلبہ تنظیموں میں تصادم

پولیس کو کارروائی کی درخواست دیدی، ترجمان جامعہ پنجاب
Dec 03, 2021

پنجاب یونیورسٹی میں دو طلبہ تنظیموں میں تصادم کے بعد ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی۔ انتظامیہ نے پولیس سے کارروائی کا مطالبہ کردیا۔ یونیورسٹی ترجمان کا کہنا ہے کہ جھگڑے میں طلبہ ملوث ہوئے تو انہیں نکال دیا جائے گا۔

پنجاب یونیورسٹی میں طلبہ تنظیموں کے درمیان جھگڑا ہوگیا، جہاں دونوں جانب سے پتھراؤ اور ایک دوسرے پر لاتوں و گھونسوں کا استعمال بھی کیا۔

پنجاب یونیورسٹی نے پولیس کو جھگڑے میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی کی درخواست دیدی۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث افراد کو گرفتار کیا جائے گا، اگر ملوث افراد طالبعلم ہوئے تو انہیں یونیورسٹی سے نکال دیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق ایک طلبہ تنظیم کے کارکنوں نے وی سی آفس کا گھیراؤ کیا، شیشے توڑ دیئے، اور سیکیورٹی اسٹاف سے بھی ہاتھا پائی کی۔

ترجمان جامعہ پنجاب کا کہنا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی کا امن و امان خراب کرنے والوں کے ساتھ نرمی نہیں کی جائے گی۔

پنجاب یونیورسٹی میں طلبہ میں تصادم کے واقعے کی وزیراعلیٰ پنجاب نے تحقیقات کا حکم دیدیا۔

punjab university

Tabool ads will show in this div