متحدہ عرب امارات کا فرانس سے 80رافائل طیارے خریدنے کامعاہدہ

معاہدہ کے بعد ڈاسو کمپنی کے حصص مہنگے ہوئے

متحدہ عرب امارات نے فرانس کے ساتھ 80 رافائل طیاروں کی فراہمی کا معاہدہ کرلیا، جس کے بعد طیارے بنانے والی کمپنی ڈاسو کے شیئرز کی قیمتیں بڑھ گئیں۔

فرانس اور متحدہ عرب امارات کے درمیان جمعہ کو ایک سمجھوتے پر دستخط کا اعلان کیا گیا، جس کے تحت یو اے ای کو رافائل طرز کے 80 لڑاکا  طیارے فراہم کئے جائیں گے۔ یہ طیارے فرانسیسی طیارہ ساز کمپنی ڈاسو ایوی ایشن ایس اے تیار کرتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق امارات کے ساتھ مذکورہ سمجھوتہ طے پاتے ہی ڈاسو کمپنی کے حصص کی قیمت میں 9 فیصد اضافہ ہوگیا۔ سال 2004ء میں اس طیارے کے فعال ہونے کے بعد سے یہ رافائل طیاروں کا سب سے بڑا غیرملکی آرڈر ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطاق متحدہ عرب امارات نے 12 "کریکل" ہیلی کاپٹروں کی خریداری کے سمجھوتے پر بھی دستخط کئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یو اے ای کو رافائل طیاروں کی حوالگی کا سلسلہ تقریباً 2 ارب یورو مالیت کے منصوبے کے تحت 2027ء سے شروع ہوگا۔

سال 2011ء سے 2020ء تک ایک دہائی کے عرصے میں متحدہ عرب امارات فرانس کی دفاعی صنعتی مصنوعات کا پانچوں بڑا خریدار رہا ہے، جس کی مالیت تقریباً 4.7 ارب یورو رہی۔

RAFAEL DEAL

Tabool ads will show in this div