Technology

اتاترک ایونیوکوپاکستان کی پہلی پلاسٹک سڑک کا اعزازحاصل ہوگا

زیادہ پائیدار اورماحول دوست بھی ہوگی
Dec 03, 2021
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/12/Capital-First-Plastice-Road-Isb-Pkg-03-12-2.mp4"][/video]

اسلام آباد میں ایف نائن پارک میں پلاسٹک سے سڑک بنانے کے پائلٹ پروجیکٹ کی کامیابی کے بعد پہلی باقاعدہ سڑک پر کام بھی شروع ہوگیا ہے۔

اسلام آباد میں اتاترک ایونیو کا ایک کلومیٹر طویل حصہ پلاسٹک کی بوتلوں کے پگھلا کر تیار کیا جائے گا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پلاسٹک روڈ عام سڑک کے مقابلے میں زیادہ پائیدار اورماحول دوست بھی ہوگی۔اس ٹیکنالوجی سے لاکھوں ٹن پلاسٹک اب آسانی سے ٹھکانے لگایا جا سکے گا۔

سی ڈی اے نے پلاسٹک کی باقاعدہ سڑک بنانے کا فیصلہ ایف نائن پارک میں 300 میٹر کے کامیاب آزمائشی منصوبے کے بعد کیا ہے۔

انجینئرز کا کہنا ہے کہ پلاسٹک سے بنی سڑک تارکول والی سڑک کی نسبت نمی اور بارش کے موسم میں زیادہ محفوظ ہوگی۔ صرف 2 دن میں 170 ٹن پلاسٹک سے منصوبہ مکمل ہونے کے بعد اتاترک ایونیو کو پاکستان کی پہلی پلاسٹک سڑک کا اعزاز حاصل ہوجائے گا۔

PLASTIC ROADS

Tabool ads will show in this div