لاہور قلندرز کی کپتانی پیشکش قبول کرونگا،شاہین آفریدی

فرنچائز کی نمائندگی میرے لیےاعزاز ہے

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 میں لاہور قلندرز کی کپتانی کی پیشکش ہوئی تو قبول کرلیں گے۔

ورچوئل پریس کانفرنس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ لاہور قلندرز کی بطور کپتان نمائندگی کرنا میرے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں ہے، ہر میچ میں 100 فیصد کارکردگی دینے کی کرونگا۔

قومی کرکٹر نے کہا کہ جارحانہ کھیل سے بولنگ کرنا شوق ہے اگر آپ فٹ ہوں تو ہ قسم کی کنڈیشن میں جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرسکتے ہیں، تینوں فارمیٹ کی کرکٹ کے ہر لمحے کو انجوائے کررہا ہوں۔حسن علی کی موجودگی میں اچھی جوڑی بن گئی ہے ۔حسن علی کے ساتھ پارٹنرشپ میں بولنگ کرنا اچھا لگتا ہے، وہ فائٹر کرکٹر ہیں۔

پی ایس ایل7:کراچی کنگز،لاہور قلندرز کےکپتان تبدیل ہونےکاامکان

لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم کا زیادہ وکٹوں سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ اپنی کارکردگی سے پاکستانی کی کامیابیوں میں کردار ادا کرنے کے لیے کوشاں رہتا ہوں، کپتان بابراعظم مکمل اعتماد دیتے ہیں۔ ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹ لینے کے لیے زیادہ محنت کرنا پڑتی ہے۔

شاہین آفریدی نے مزید کہا کہ کوویڈ-19 کے دوران سخت محنت کی جس کے باعث ہماری کاکردگی میں نکھار آرہا ہے، تینوں فارمیٹ کےلیے پاکستان کیلئے کھیلنے پر خوشی ہے، ورک لوڈ ہوتا ہے لیکن سخت ٹریننگ کی وجہ سے اسکا کا عادی ہوں۔

lahore qalandars

Shaheen Shah Afridi

Tabool ads will show in this div