شلپاشیٹی کی بہن بگ باس سیزن 15میں شدید لڑائی کےبعدبیہوش

آنے والی قسط سے لڑائی کی ویڈیو وائرل

بھارتی رئیلٹی شو بگ باس دیکھنے کے شائقین کو آج رات انٹرٹینمنٹ کے ساتھ ساتھ ایک بھرپور لڑائی بھی دیکھنے کو ملے گی۔

بگ باس سیزن 15 میں آج رات نشرکی جانےوالی قسط کا پرومو جاری کیا گیا ہے جس میں ابتداء کی اقساط میں آپس میں شدید اختلافات پرجھگڑنے والی شمیتا شیٹی اور دیوولینا بھٹاچارجی پھرسے لڑتے ہوئے آپس میں گتھم گتھا ہیں۔

سیزن 15 میں وائلڈ کارڈانٹری دینے والی اداکارہ دیوولینا بھٹاچارجی کی اس سے قبل پہلی قسط میں 'بی بی گیم کے دوران ' بھی شمیتا سے لڑائی ہوچکی ہے جس میں غیر وی آئی پیز کو 50 لاکھ روپے کی انعامی رقم جیتنے کا موقع ملتا ہے۔

وائلڈ کارڈ انٹری والی دیوولینا وی آئی پیز میں شامل ہیں توشمیتا غیر وی آئی پیزمیں ہیں اوریہ لڑائی تب ہوتی ہےجب وی آئی پی اسٹیٹس نہ رکھنے والے وی آئی پیزکی جانب سے دیا گیا کوئی بھی ٹاسک سرانجام دینے سے انکارکردیتے ہیں۔

شو کی آنے والی قسط کےپرومو میں دکھایا گیا ہے کہ دیوولینا اور شمیتا کے درمیان شدید لڑائی میں تلخ جملوں کے تبادلے کے بعد شمیتا شیٹی بے ہوش جاتی ہیں اورکرن کندرا کو انہیں اٹھاکرمیڈیکل روم میں لے جاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شمیتا کو طبی امداد فراہم کیے جانے کے بعد شومیں واپس بھیج دیا گیا۔

بگ باس سیزن 15 کے آغاز سے قبل بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ شوکے میزبان سلمان خان کو 14 ہفتوں کیلئے 350 کروڑ روپے دیے جائیں گے ۔

Shilpa Shetty

BIG BOSS 15

SHAMITA SHETTY

DEVOLEENA

Tabool ads will show in this div