ویسٹ انڈیز کادورہ پاکستان:سیکورٹی پلان تیار

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کےلیے سیکورٹی پلان تیار کرلیا گیا ہے۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 ون ڈے اور ٹی20 میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 13 دسمبر سے ہوگا جس کے تمام میچز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے۔
کرکٹ پاکستان کی رپورٹ کے مطابق دورے کے دوران 800 ایس ایس سی کمانڈوز اور لیڈی کمانڈوز سمیت 1500 سے زائد اہلکار سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔
اسی طرح سیکیورٹی اہلکار نیشنل اسٹیڈیم کراچی، کراچی ایئرپورٹ، ہوٹلوں، راستوں اور دیگر نامعلوم مقامات کی حفاظت کریں گے۔ کسی بھی خطرے کے خلاف اضافی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے حساس مقامات پر شارپ شوٹرز کو بھی تعینات کیے جائیں گے۔
ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز: قومی اسکواڈ کا اعلان
سیکیورٹی پلان میں نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ایک خصوصی کمانڈ اینڈ کنٹرول ٹیم کی موجودگی بھی شامل ہے تاکہ اسٹیڈیم اور اس کے ارد گرد امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھا جاسکے۔ کسی بھی خطرے کے

عنصر کو مزید کم کرنے کے لیے شائقین کو اسٹیڈیم تک پہنچانے کے لیے شٹل سروس کا استعمال کیا جائے گا۔ دوسری جانب کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایک اعلیٰ تربیت یافتہ اسپیشل ویپنز اینڈ ٹیکٹکس ٹیم کو اسٹینڈ بائی پر رکھا جائے گا۔
پاک ویسٹ انڈیز سیریز:شائقین کرکٹ کیلئے خوشخبری
واضح رہے کہ سیکیورٹی کی تفصیلات کو ڈی آئی جی پی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن مقصود احمد کی زیر صدارت اجلاس میں حتمی شکل دی گئی جس میں پولیس، پاکستان آرمی، پاکستان رینجرز سندھ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے دیگر اعلیٰ افسران کے ساتھ تمام اسٹیک ہولڈرز نے بھی شرکت کی۔