دپیکا پڈوکون رمیزراجہ کی ہمشکل ہیں؟

کمال آرخان اب اداکاری سے زیادہ بطوربالی ووڈ ناقد شہرت رکھتے ہیں اور بعض اوقات تو سیلیبرٹیزسے متعلق پیش گوئیاں یا عجیب وغریب ٹویٹس پڑھنے والوں کو بحث کا موضوع اور انٹرٹینمنٹ سائٹس کو خبروں کیلئے مواد فراہم کردیتی ہیں ۔
تازہ ترین ٹویٹ سابق بھارتی کرکٹر کپل دیو کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم 83 سے متعلق ہے جس میں بھارتی ناقد نے دپیکا کے گیٹ اپ پرانہیں پاکستانی کرکٹر کا ہمشکل قرار دے دیا ہے۔
فلم کے ڈائریکٹرکبیر خان ہیں، رنویرسنگھ کپل دیو کا کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ حقیقی زندگی میں بھی ان کی ساتھی دپیکا فلم میں کپل دیو کی اہلیہ رومی بھاٹیہ کا کردار نبھا رہی ہیں۔ فلم کا ٹریلرحال ہی میں ریلیز کیا گیا جسے دیکھنے والوں کی جانب سے زبردست ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔
خود ساختہ بھارتی نقاد نے ٹوئٹر پر اس فلم کے ایک منظر سے دپیکا اوررنویرکی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا، 'کپل دیو اور رمیز راجہ اس تصویر میں اچھے لگ رہے ہیں'۔
Kapil Dev and Rameez Raja are looking good in this photo! pic.twitter.com/QQspsJSb2v
— KRK (@kamaalrkhan) December 1, 2021
پڑھنے والوں نے کوئی غلطی نہیں کی، کمال خان دپیکا کو ہی رمیز راجہ کا ہمشکل قرار دے رہے ہیں۔
اس انوکھی مماثلت پرسوشل میڈیا صارفین نے ملے جلے ردعمل کا اظہارکیا، کچھ کی رگ ظرافت پھڑک اٹھی تو بعض نے بھارتی ناقد کے لتے لے لیے۔
ایک صارف نے تصویر کے ذریعے ناقد کی دماغی حالت واضح کرتے ہوئے لکھا، 'یہ تم نے کیا کیا'؟۔
One minute Before KRK........what you Done???????? pic.twitter.com/uEYO6egg46
— Mahesh Ashtekar (@MaheshAshtekar4) December 2, 2021
اس مماثلت پردپیکا کا ردعمل کچھ یوں دکھایا گیا۔
Dp after seeing this:)? pic.twitter.com/v9FLgTnBXk
— ANSHU {THANOS चचा}? (@AnshuSi11500979) December 1, 2021
کے آر کے کو داد دینےوالے صارف نے لکھا، ' سامنے والے کو گھر تک بھی چھوڑ کے آو، بڑے ظالم ہو میاں'۔
Matlab saamne wale ki maar bhi lo..phir usay ghar tak bhi chhod ke aao...bade zalim ho miya...??
— Rohan Sabharwal (@Youhu_Tarazu) December 1, 2021
ایک صارف نے لکھا،'اے بھگوان، کے آر کے اب 83 کی بھی اچھے سے لے گا'۔
? Hey Bhagvaan Krk Ab 83 ki bhi Ache Se Lega ... Tharki Maanus ..hehehe
— Shrivastav rahul (@Shrivastavrah12) December 1, 2021
یہ سوانحی فلم 1983 کے کرکٹ ورلڈ کپ پر مبنی ہے جس کی کاسٹ میں دپیکا اوررنویرکے علاوہ طاہرراج بھسین، پنکج ترپاٹھی، ثاقب سلیم، جتن سرنا، ایمی ورک، ہارڈی سندھو سمیت دیگر شامل ہیں۔
فلم 24 دسمبر کو سنیما گھروں میں پیش کی جارہی ہے جسے ہندی کے علاوہ، تامل، تیلگو، کناڈا اورملیالم زبان میں بھی ریلیز کی جائے گی۔
کپل دیو کی اہلیہ کا کردارادا کرنے والی دپیکا نے اس فلم کو پروڈیوس بھی کیا ہے۔