کرائم سین: ایک بیٹےکودوسرےکی فائرنگ سےبچانےکیلئےماں ڈھال بن گئی
دیکھیے سماء کے پروگرام کرائم سین کی انویسٹی گیٹو رپورٹ

ایک بیٹے کی جان دوسرے کے ہاتھوں جانے سے بچانے کے لیے ماں ڈھال بن گئی اور اس کے جسم میں یکے بعد دیگرے 4 گولیاں پیوست ہوگئیں۔ یہ ایثار کی آخری حد ہی ہوسکتی ہے جوکوئی ماں اپنے بچوں کے لیے کرسکتی ہے۔ مقتولہ کے شوہر نے اپنی بیوی کے قاتل اپنے سگے بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کروایا اور ملزم بالآخر پکڑا بھی گیا۔ راولپنڈی کے تھانے صادق آباد کی حدود میں دو بھائیوں کے درمیان معمولی جھگڑے پر پیش آئے اس دل خراش واقعے کی تفصیل جانیے اس رپورٹ میں۔