جھنگ: ماں باپ اوربیٹی قتل،اصل معاملہ کیا تھا؟

تہرے قتل کی گتھی سلجھ گئی

جھنگ کے علاقے احمد والا میں ایک بیٹے کے ہاتھوں ماں، باپ اور بہن کے قتل کی وجہ پسند کی شادی میں رکاوٹ بتائی جا رہی تھی لیکن اب معلوم ہوا ہے کہ وہ معاملہ تو کچھ اور ہی تھا۔

پولیس کے مطابق قتل کے مقدمے کے مدعیوں کے بیان کی روشنی میں پہلے یہی تاثر سامنے آ رہا تھا کہ لڑکا اپنی پسند کی لڑکی سے شادی کرنا چاہ رہا تھا لیکن گھر والے اس رشتے پر تیار نہیں تھے جس پر اس نے اپنے سگے ماں باپ اور بہن کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

لیکن پھر اچانک یوں ہوا کہ گھر کے باہر اسی مبینہ قاتل بیٹے کی لاش ایک گڑھے سے برآمد ہوگئی جس نے پہلے کے تمام اندازوں کو مسمار کرتے ہوئے تفتیش کا رخ ہی تبدیل کردیا۔

مقدمہ درج کروانے والے رشتہ داروں کو شامل تفتیش کیا گیا اور ان پر سوالوں کی بوچھاڑ ہوئی تو پھر وہ جوابات کیس کی کڑیاں ملانے میں معاونت کرتے چلے گئے۔

تفتیش آگے بڑھنے پوليس پر یہ عقدہ کھلا کہ پسند کی شادی پر تنازعہ کا کوئی معاملہ تھا ہی نہیں بلکہ قاتلوں کی جائیداد ہتھیانے کی ہوس نے اس خاندان کو اجاڑ دیا۔ سفاک ملزمان نے قانون کی آنکھ ميں دھول جھونکنے کے لیے پسند کی شادی پر جھگڑے کا ڈرامہ رچایا۔ معاملہ یہ تھا کہ گھر کے مقتول سربراہ کی دوسری بیوی کے بيٹوں نے 14 ايکڑ زرعی زمين ہتھیانے کے لیے وہ خاندان قتل کردیا۔

پھر یہ بھی معلوم ہوا کہ ملزمان نے اس ہولناک جرم کے لیے شوٹر کو فی قتل ايک لاکھ روپے ديے تھے۔ لالچ کی آگ ميں اندھے ہونے والے یہ بھول گئے تھے کہ جرم کبھی نہيں چھپتا اور جلد یا بدیر سچ سامنے آ ہی جاتا ہے۔

PUNJAB POLICE

JHANG

Tabool ads will show in this div