کروناوائرس سےبچاؤ،لازمی ویکسینیشن کروانےکیلئےسخت اقدامات کافیصلہ

ملک میں نئے آکسیجن پلانٹ کی تنصیب کی تجویز
فائل فوٹو

این سی اوسی کے اجلاس میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے لازمی ویکسینیشن کروانے کے لیے سخت اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جمعرات کو این سی او سی اجلاس میں کرونا کیسز کی شرح کا بھی جائزہ لیا گیا۔این سی او سی نے متفقہ طور پرفیصلہ کیا ہے کہ کرونا کی اومی کرون قسم سے بچنے کیلئے ویکسینیشن ہی واحد راستہ ہے۔

این سی اوسی اجلاس میں ملک میں آکسیجن پروڈکشن،تقسیم  اور ترسیلی نظام کا بھی جائزہ لیا گیا۔ این سی او سی نے ملک میں نئے آکسیجن پلانٹ کی تنصیب کی تجویز دی اور کہا گیا کہ دور افتادہ علاقوں میں آکسیجن پلانٹ لگایا جائے۔ ترسیل کے مسائل کا شکارعلاقوں میں بھی آکسیجن پلانٹ لگانے کی تجویز دی گئی۔

اس سے قبل بدھ کو این سی او سی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہیلتھ کیئر ورکرز اور 50سال سے زائد عمر والے افراد وائرس سے بچاؤ کی بوسٹر ویکسین کے لیے پہلی ترجیح ہونگے۔ کمزورقوت مدافعت والے افراد بھی بوسٹرویکسین لگواسکیں گے۔ بوسٹرویکسین پہلی ویکسینشن کے6ماہ بعد لگوائی جاسکتی ہے۔بوسٹر ویکسین مفت لگوائی جاسکے گی۔ یہ بھی خبردار کیا گیا ہے کہ کرونا کی نئی قسم اومی کرون تیزی سے پھیل رہی ہے

VACCINE UPDATES

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div