افغان اسپنر، سید فریدون کے صلاحیتوں کی معترف

جلد نمبر ون باؤلر بن سکتے ہیں، راشد خان
Dec 02, 2021
فوٹو: پی ایس ایل
فوٹو: پی ایس ایل
[caption id="attachment_2451378" align="alignnone" width="800"]Rashid-Khan-LQ فوٹو: پی ایس ایل[/caption]

افغانستان کے مایہ ناز لیگ اسپنر راشد خان نے سید فریدون کی صلاحیتوں کی تعریف کی ہے۔

لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے انکشاف کیا ہے کہ ’’افغانستان کے اسٹار اسپنر راشد خان نے انہیں پی ایس ایل 2021 کے اختتام پر کہا تھا کہ سید فریدون 3 سال میں پاکستان کا نمبر ون باؤلر ہوگا‘‘۔

لاہور قلندرز کے ‏چیف آپریٹنگ آفیسر ثمین رانا نے سید فریدون کے آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کی ٹیم میلبرن اسٹارز کے ساتھ معاہدے کی تصدیق کی ہے۔

سید فریدون پلیئر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تیسرے کھلاڑی ہیں جن کا آسٹریلیا میں معاہدہ ہوا ہے، اس سے قبل فاسٹ بولر حارث رؤف اور دلبر حسین کا بھی میلبرن اسٹارز سے معاہدہ ہوا تھا۔

دوسری جانب لاہور قلندرز کے ڈائریکٹر عاقب جاوید بھی سید فریدون کی صلاحیتیوں کے معترف ہیں۔

انکا کہنا ہے کہ سید فریدون میں کمال کا ٹیلنٹ ہے، جب پہلی مرتبہ انہیں دیکھا تو حیران رہ گیا تھا، نوجوان پر محنت کی اور اس نے بڑے اچھے انداز میں رسپانس دیا ہے۔

Rashid Khan

Tabool ads will show in this div