پاک ویسٹ انڈیز سیریز:شائقین کرکٹ کیلئے خوشخبری

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہوم سیریز کے لیے این سی او سی نے شائقین کرکٹ کو خوشخبری سنادی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کےلیے 100 فیصد شائقین کرکٹ کو اسٹیڈیم آکر میچ دیکھنے کی اجازت دی ہے۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 ٹی20 انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا آغاز 13 دسمبر سے ہوگا جبکہ 18 دسمبر سے ون ڈے سیریز کا انعقاد ہوگا۔

کرکٹ پاکستان کی رپورٹ کے مطابق این سی او سی نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی درخواست کے بعد 100 فیصد شائقین کرکٹ کو اسٹیڈیم داخلے کی اجازت دی ہے۔
پاک ویسٹ انڈیز سیریز:میچ آفیشلز کا اعلان ہوگیا
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ این سی او سی نے بورڈ کو ہدایت کی ہے کہ میچز کے دوران کوویڈ پروٹوکولز پر عمل درآمد کرائیں۔
دوسری جانب میچ سے لطف اندوز ہونے کےلیے 12 سال تک کے بچے جنہیں کرونا ویکسین لگوائی گئی ہیں اسٹیڈیم آسکیں گے۔
واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم 9 دسمبر کو کراچی پہنچیں گی۔