بھارت میں پیٹرول سستا،8 روپے کی کمی

عالمی مارکيٹ ميں خام تيل کی قيمتوں ميں مزيد کمی

ذیل میں آج کی اہم خبروں کا خلاصہ دیا گیا ہے۔

عالمی مارکيٹ ميں خام تيل کی قيمتوں ميں مزيد کمی۔ ڈبليو ٹی آئی کروڈ پينسٹھ اعشاريہ دو نو ڈالر پر فروخت۔ برينٹ کروڈ کی اڑسٹھ اعشاريہ چھ زيرو ڈالر فی بيرل پر ٹريڈنگ۔ بھارت ميں پیٹرول سستا۔ دلی حکومت نے قيمتوں ميں آٹھ روپے کمی کر دی۔

اومی کرون کو پاکستان آنے سے روکنے کیلئے این سی او سی متحرک۔ ملک بھر میں زیرو ٹالرنس کے ساتھ ویکسنیشن مہم چلانے کا فیصلہ۔ تین کیٹگریز کیلئے بوسٹر ڈوز لگانے کی منظوری۔ این سی او سی کا سماجی فاصلے سميت تمام ایس او پیز پر عمل جاری رکھنے پر زور۔

امریکا میں بھی اومی کرون کا پہلا کیس سامنے آگیا۔ امریکی منڈیوں میں نئی وائرس کے سامنے آنے پر گراوٹ۔

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہونے والے سیکریٹری سندھ بار کونسل عرفان علی مہر کی میت شکارپور روانہ کردی گئی جہاں آج ان کی تدفین کی جائے گی۔

گوجرانوالہ میں سرکاری سطح پر پہلی بار کارنئیل آئی ٹرانسپلانٹ کا آغاز،5 مریضوں کی بینائی لوٹ آئی۔

ملتان کے ریلوے اسٹیشن پر قلیوں کے لیے تعلیم بالغاں کا سلسلہ شروع۔

سرگودھا میں پابندی کے باوجود کھلے تیزاب کی فروخت جاری۔

پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں پر کروانے کا فیصلہ کر ليا ہے۔

سندھ حکومت کا بلدياتی ترميمی بل۔ خالد مقبول نے کہا سندھو دیش کا خواب پیپلز پارٹی نے گود لے لیا۔ جماعت اسلامی نے کراچی کے گيارہ مقامات پر احتجاجی دھرنا ديا۔ مصطفيٰ کمال نے لوکل گورنمنٹ ترميمی بل سندھ ہائيکورٹ ميں چيلنج کرديا۔

ایف بی آر نے ڈھائی سال بعد پراپرٹیز کی نئی قیمتیں مقرر کر ديں۔ جائيداد کی قیمتوں میں دس سے پندرہ فیصد اضافہ۔ بعض شہروں میں قیمت سو فیصد بڑھا دی گئی۔ کراچی کے پراپرٹی ریٹس میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا۔

کوئٹہ ميں سمنگلی روڈ پر پولیس موبائل پر نامعلوم افراد کی فائرنگ۔ پوليس اہلکار اور راہ گير زخمی ہو گیا۔

شجاع آباد ميں مدرسے کے استاد کا سات سالہ بچے پر تشدد

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا آزاد کشمیر رجمنٹل سینٹر مانسر کا دورہ ۔۔۔ یادگارہ شہداء پر فاتحہ خوانی کی ۔۔۔ پھول رکھے ۔۔۔ سپہ سالار نے رجمنٹ کی آپریشنل کارکردگی اور جنگی مہارت کو سراہا۔

چودہ منزليں، ايک ہزار چار سو گيارہ کمرے، سيون اسٹار ہوٹل، شاپنگ مالز، بڑا نہيں بہت بڑا کروز شپ کراچی پہنچ گيا۔ توڑنے کيلئے لائے گئے بحري جہاز کی اچھی حالت ديکھ کر ہوٹل بنانے پر غور شروع کر ديا گيا۔

شاندار بولنگ کا انعام ۔۔۔ شاہين آفريدي پہلی بار ٹاپ فائيو ميں۔ حسن علی بھی کيريئر بيسٹ گيارہويں پوزيشن پر آ گئے ۔۔ آئی سی سی نے نئی ٹيسٹ رينکنگ جاری کر دی۔ بيٹرز ميں کپتان بابراعظم کی ايک درجہ تنزلی ہوئی۔ آٹھويں نمبر پر چلے گئے۔

ELECTION

OMICRON

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div