اکیلے ماں کی ذمہ داری نبھانا مشکل نہیں، سائرہ یوسف

سائرہ نےشہروزسے 2020 میں علیحدگی اختیار کرلی تھی

معروف اداکارہ سائرہ یوسف کا کہنا ہے کہ ان کے لیے اکیلے ماں کی ذمہ داری نبھانا مشکل نہیں ہے۔

سائرہ یوسف نے حال ہی میں ایک میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے اداکارہ سائرہ یوسف نے بتایا کہ وہ اداکار شہروز سبزواری سے طلاق کے بعد اکیلے اپنی بیٹی نورے کی پرورش کس طرح کر رہی ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ وہ پوری کوشش کرتی ہیں کہ ان کی بیٹی کو اس کے دونوں خاندانوں کا پیار ملے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں اور شہروز، دونوں اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ ہم نورے کے والدین کی حیثیت سے اس کے ساتھ ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ شہروز اور اس کے والدین یعنی نورے کے دادا دادی بھی ان کا ساتھ دیتے ہیں۔

خیا ل رہے کہ سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری نے 2020 میں علیحدگی اختیار کر لی تھی اور بعد ازاں شہروز سبزواری نے ماڈل صدف کنول سے شادی کرلی تھی۔

SYRA YOUSUF

Tabool ads will show in this div