پاک ویسٹ انڈیز سیریز:میچ آفیشلز کا اعلان ہوگیا

تمام میچز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہوم سیریز کےلیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق آئی سی سی کے ایلیٹ پینل آف امپائرز کے رکن علیم ڈار، احسن رضا کے ساتھ مل کر 3 ٹی20 انٹرنیشنل میچز میں فیلڈ امپائرنگ کے فرائض سرانجام دیں گے۔

آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ فکسچر میں شامل 3 ایک روزہ میچز کی سیریز میں تجربہ کار امپائر علیم ڈار آن فیلڈ امپائر کی ذمہ داری سر انجام دیں گے جبکہ آصف یعقوب، احسن رضا اور راشد ریاض انکے ہمراہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا پہلا میچ13 دسمبر سے شروع گا۔ سیریز کے تمام میچز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

match officials

Pakistan West Indies series

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div