ویڈیو: 1400 سے زائد کمروں والا کروز پاکستان پہنچ گیا

اطالوی جہاز میں 7اسٹار ہوٹل، شاپنگ مالز بھی موجود ہیں

اطالوی کمپنی کوسٹا کروزز کا 1990ء کی دہائی میں بنایا گیا کوسٹا رومانٹیکا نامی 14 منزلہ شاندار کروز کراچی پہنچ گیا، جس میں 7 اسٹار ہوٹل اور شاپنگ مال بھی موجود ہیں۔ کمپنی نے کروز کی اچھی حالت کو دیکھ کر اسے ہوٹل بنانے پر غور شروع کردیا۔

ملکی تاریخ میں پاکستان لایا گیا یہ سب سے بڑا کروز ہے، اس کا وزن 56 ہزار 800 ٹن ہے، جسے توڑنے کیلئے خریدا گیا تھا اور اسے گڈانی شپ بریکنگ یارڈ پہنچانا تھا تاہم پاکستانی کمپنی نیو چوائس انٹرپرائزز نے کروز شپ کی بہترین حالت ديکھ کر اسے ہوٹل بنانے پر غور شروع کردیا۔

رپورٹس کے مطابق اس جہاز کو 2011ء میں جدید بنانے پر کام ہوا اور اسے اوورہالنگ کے مرحلے سے گزرنا پڑا، اس 14 منزلہ جہاز میں درج ذیل خصوصیات ہیں۔

7اسٹار ہوٹل

1411 کمرے

شاپنگ مال

گیمنگ زون

سوئمنگ پول

تین بڑے ہالز

کمپنی کا مزید کہنا ہے کہ انہوں نے جہاز کو پورٹ گرینڈ کے قریب لنگر انداز کرنے کی اجازت مانگی تھی تاہم اس کے بڑے حجم کے باعث یہ درخواست مسترد کردی گئی۔ کمپنی نے جہاز کو شپ بریکنگ یارڈ گڈانی منتقل کردیا ہے۔

Tabool ads will show in this div